آ رٹ تحریک : ڈاشٹائیل تلخیص و ترجمہ:
آ رٹ تحریک : ڈاشٹائیل تلخیص و ترجمہ: نازیہ شاہد
آرٹ تحریک ڈا شٹائیل De stijl جس کا آغاز جرمنی میں ہوا اس تحریک کے لفظی معنی ہیں دا سٹائل اور یہ نام اس آرٹ کی تحریک کے بنیادی عزائم یا مقاصد کو پوری گہرائی سے عیاں کرتا ہے۔ اس تحریک میں پیش کردہ کام کہ بنیادی عناصر میں سادہ اور براہ راست اپروچ شامل ہیں۔ اس تحریک کا آغاز جرمنی کے چند ہم خیال آرٹسٹوں کے گروپ نے ایمسٹرڈیم میں کیا ان میں نمایاں ترین آرٹسٹوں میں کیوں تھیووین ڈزبرگ Theovan Doesberg ، جس نے اس تحریک کی ترتیب بندی کی پییٹ موندریاں Piet Mondrian اور جیکوبس جوہانس Jacobas Johannus شامل ہیں۔ ڈا شٹائیل تحریک کی بنیاد روحانی عقائد کہ اثرات سے متاثر ہو کر رکھی گئی۔ پیٹ موندریاں جو کہ ایک تحریک تھیوصوفی Theosophy کا پیروکار تھا یہ تحریک فلسفہ روحانیت کا پرچار کرتی تھی۔ اور ڈا شٹائیل تحریک میں موندریاں کے روحانی اعتقادات کے فلسفہ کا گہرا اثر ورسوخ نظر آتا ہے۔ یہاں ہمیں اس تحریک میں پیرس میں سرگرم آرٹ کی تحریک کیوبزم کے اثرات بھی باہم نظر آتے ہیں ۔ اگرچہ ڈا شٹائیل تحریک کے آرٹسٹوں کا یہ ماننا تھا کہ پکاسو اور براک خالص ایبسٹریکشن اور اس کے حقیقی عناصر کو اس طرح نہیں بیان کر سکے جیسے کہ اس کا حق تھا۔ اس تحریک کے آرٹسٹ اس عہد کی ایک اور آرٹ موومنٹ سوپر میٹسٹ Suprematist کے کام سے بھی متاثر تھے. اس درج ذیل تحریک کے آرٹسٹ سادہ لائنوں اور شیپس سے ایبسٹریکٹ کام تشکیل دیتے تھے جن میں بنیادی طور پر سیدھی لکیر یں، سادہ سپیس کو مختلف حدود سے مزین کردہ لائنیں ، بیسک جیومیٹرک فگرز اور پرائمری یا نیوٹرل رنگوں کا استعمال ہوتا تھا۔ اس انداز مصوری سے ان کا بنیادی مقصد زندگی اور آرٹ کے فن کے مابین ایک توازن کی کھوج تھا۔ اگرچہ یہ تحریک مصوروں، مجسمہ سازوں ٹائپوگرافرز، شاعروں اور آرائشی آرٹ ، ڈیکوریٹو آرٹ کے شعبے سے منسلک لوگوں پر مشتمل تھی مگر آرکیٹیکٹ کو بھی اپنے انداز سے متاثر کرنے میں پیچھے نہ رہی۔ اس سلسلے میں میں آرکیٹیکٹ اووڈ Ovd اور اس کے ماتحت کام کرنے والوں کا ایک پروجیکٹ قابل ذکر ہے جس کا ٹائٹل Housing Estate in Hoen Van ہالینڈ میں سن انیس سو چوبیس سے ستائیس 1924-27 کے عہد میں یہ کام کیا گیا اور یہ کام اپنے اندر ان تمام عناصر کو یکجا کیے ہوئے ہے جو اس تحریک کا بنیادی جزو اور محرک تھے۔